فیٹف معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فیٹف کا اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے اقدامات کی کڑی ہے، اس معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا، پاکستان کے ذمہ مزید کوئی اقدامات زیر التوا نہیں۔فیٹف کے معاملے پر وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی ٹیم پاکستان سے مشاورت کے بعد پاکستان آئے گی، ان شاءاللّٰہ جلد پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔حناربانی کھر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے شرائط پوری کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرلیا، دہشتگردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔FATF، پاکستان پر نظر برقرار، گرے لسٹ سے نکالنے پر رضامند، وفد دورہ کے بعد اکتوبر میں حتمی فیصلہ کرے گا، پاکستان نے تمام شرائط پوری کرلیں، 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کئے، فٹیفوزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ فیٹف میں پاکستان کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، سال 2021 کے پلان پر پاکستان نے جلدی عمل کیا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ جلد پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا، فیٹف کے ساتھ پاکستان کا تعاون ہماری حکمت عملی کاحصہ ہے۔حنا ربانی کھر نے بتایا کہ ہم ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جسے شرائط پوری کرنے کیلئے دو ایکشن پلان پر بیک وقت عمل کرنا پڑا۔وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کے لیے ماڈل بنے گا، ہم آن سائٹ دورے کے لیے تیار رہیں گے، ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا سلسلہ روکا ہے۔حنا ربانی کھر نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ فیٹف کے غیر سیاسی رہنے کی بات کی، پاکستان کی تیاری گزشتہ کئی برسوں پر محیط ہے، عمل شروع ہوا ہے، انتظامی اور عملی طور پر ہمارا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے۔حناربانی کھر نے بتایا کہ جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو تکنیکی ٹیم کو دورہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کا فیٹف، عالمی برادری سے تعاون معیشت بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ ایسے حالات کی طرف نہیں جانے دیں گے، ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان حق دار ہے کہ دوست ممالک ہماری مدد کریں۔حنا ربانی کھر نے بتایا کہ پاکستان پر سیاسی دباؤ تھا انگیجمنٹ کرکے غیر مؤثر کرنے کی کوشش کی، سال 2023 میں بھارت کی رپورٹ بھی ایف اے ٹی ایف میں جانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت کچھ ہوگیا اس سے گریز کرنا چاہیے، گرے لسٹ سے نکلنے کا پہلا اور آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مالی امداد کو روکنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، فیٹف پلینری کا معاملہ بہت احتیاط سے ڈیل کیا جس کے اچھے نتائج نکلے ہیں۔حنا ربانی نے بتایا کہ ایک ملک ہے جو ہمیشہ سے اس عمل کو سیاسی کرنے کی کوشش کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا ایف اے ٹی ایف معاملے سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان سے پاکستان، دیگر ممالک کے بھی تعلقات ہیں یہ ریاست سے ریاست کے تعلقات ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر