عامر لیاقت کی خالی ہونے والی نشست سے PTI کا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شہریوں نے مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال سے کل جیسے حالات پیدا نہیں ہوتے، ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے بھی ای وی ایم کی حمایت کی تھی۔علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کابینہ میں بارہا مردم شماری کا معاملہ اٹھایا لیکن اب پرانی مردم شماری پر بلدیات کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایم کیو ایم کا کونسا معاہدہ پورا کیا؟ کیا ایم کیو ایم کے دفاتر کھل گئے یا کارکنان رہا ہوئے؟علی زیدی نے کہا کہ یہ حیدر آباد اور کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لانا چاہتے ہیں لیکن دونوں شہروں میں میئر پی ٹی آئی کا ہو گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اب بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو لانگ مارچ یاد نہیں آ رہا۔پی ٹی آئی رہنما نے 19 جون کو کراچی میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر