گیلانی و خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ شامل تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتِ حال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک میں بجلی کے بحران، سندھ اور بلوچستان کو پانی کی کم فراہمی پر گفتگو بھی کی گئی۔اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت جلد بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی۔مولانا فضل الرحمٰن، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اتحادی حکومت جلد حل طلب معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر