سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص 41 سال بعد رہا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 41 سال بعد رہا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جان ہنکلے نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر 1981 میں قاتلانہ حملہ کیا تھا۔67 سالہ جان ہنکلے کو 6 سال نفسیاتی اسپتال میں رہنے کے بعد مکمل رہائی ملی، اسے مجموعی طورپر41 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد رہا کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مارچ 1981 کو ہنکلے نے سابق امریکی صدر ریگن سمیت 3 افراد پر واشگنٹن میں فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد اس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹر کو امپریس کرنا چاہتا تھا۔جان ہنکلے کے حملے میں تمام افراد زندہ بچ گئے تھے جب کہ سابق صدر کے اس وقت کے پریس سیکرٹری جیمز براڈے حملے کے نتیجے میں معذوری کا شکار ہوئے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر