پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ دولت کی لالچ کی وجہ سے ٹوٹ رہا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) معروف کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مشترکہ سرگرمیوں سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد سے بینڈ کی انتظامی کمپنی’ہائب‘ (Hybe) کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک طرف تو کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ بطور بینڈ سرگرمیوں سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد سے اپنے مداحوں سے ہمدردیاں وصول کر رہا ہے، دوسری جانب بینڈ کو انتظامی کمپنی کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید غصّے کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے کچھ مداحوں نے بینڈ کی انتظامی کمپنی ’ہائب‘ (Hybe) پر الزام لگایا کہ کمپنی پاپ بینڈ پر نئے البمز بنانے اور پیسے کمانے کے دیگر مواقع حاصل کرنے کے لیے مسلسل زور دے رہی ہے۔ان خبروں پر جنوبی کوریا میں بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاپ بینڈ جس نے اپنےحوصلہ افزا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پیغامات سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی، اب اس کے مستقبل کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے کم ینگ سن، نامی بینڈ کی مداح نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ بطور مداح اُنہوں نے ایک ایسے وقت میں پاپ بینڈ سے امیدیں وابستہ رکھیں جب وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، بینڈ ممبرز مشترکہ سرگرمیوں سے وقفہ لینے کے حقدار ہیں۔ایک مداح نے بینڈ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’میں سمجھ سکتا ہوں کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں‘۔ایک اور مداح نے کہا کہ ’مشکل وقت میں اس بینڈ کی آواز نے مجھے بڑی طاقت اور ہمت دی، اور اب میں اس طرح کے سرپھرے لوگوں سے نہیں ڈرتا، اب میں اس بینڈ کو ہمت دینا چاہتا ہوں ‘۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بینڈ کے رکن آر ایم نے اعلان کیا تھا کہ ابھی تمام بینڈ ممبرز مشترکہ سرگرمیوں سے وقفہ لے کر انفرادی پراجیکٹس پر توجہ دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ بی ٹی ایس کے لیے مسلسل ریکارڈنگ اور پرفارمنس کے بجائے اپنے ذاتی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاپ اور گلوکاری کا پورا نظام کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کے باعث اپنے لیے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا، اس نظام میں رہتے ہوئے صرف موسیقی اور اسی سے جڑی سرگرمیاں کرتے ہی رہنا ہوتا ہے، کسی دوسرے پراجیکٹ کے لیے وقت نہیں ملتا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر