جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری بھی پاکستانی چٹ پٹے کھانوں کے دلدادہ نکلے۔جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں شرکت کی۔اُنہوں نے اس دوران اردو زبان میں گفتگو کی۔جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے کے لیے اردو میں مہارت حاصل کی، پاکستان میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے اردو بہت ضروری ہے۔جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں مسالے والے کھانے بھی کھا لیتا ہوں۔جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں، اور پاکستانی گانے بھی گاتے ہیں۔’جیو پاکستان‘ میں شرکت کے دوران جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے مقبول صوفی کلام ’دمادم مست قلندر‘ بھی گا کر سنایا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر