دعا کا کم عمری میں اغوا کا جرم ثابت نہیں ہوتا: پولیس نے چالان جمع کرادیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) پولیس نے دعا زہرا اغوا کیس میں چالان عدالت میں جمع کرادیا۔پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں چالان پیش کیا جس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دعا اپنی مرضی سے پنجاب گئی تھی اس کا کم عمری میں اغوا کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔چالان میں کہا گیا ہےکہ 5 جون کو دعا زہرا کو پنجاب کے علاقے چشتیاں سے بازیاب کرایا تھا اور 6 جون کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔چالان میں مزید کہا گیا ہےکہ ایم ایل او رپورٹ میں دعا کی عمر 16 سے 17 سال ہے، اس کا نکاح سندھ میں نہیں پنجاب میں ہوا ہے جب کہ کیس کے ملزمان پر سندھ چائلڈ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، کیس میں سیکشن 216 کا بھی اطلاق نہیں ہوتا۔چالان کے مطابق دعا زہرا اپنا بیان سندھ ہائیکورٹ اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کراچکی ہے۔چالان میں کہا گیا ہےکہ کیس میں گرفتار غلام مصطفیٰ اور اصغر بے گناہ پائے گئے ہیں جس بناء پر دونوں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا جائے۔چالان میں مزید کہا گیا ہےکہ دعا زہرا اغوا کیس سی کلاس کیا جاتا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کا چالان منظور کیا جائے ْ۔



  تازہ ترین   
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر