بجٹ پنجاب کے عوام کیلئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے: حمزہ شہباز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے مالی برس کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لیے ہوا کا خوش گوار جھونکا ہے۔یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی، یہ بجٹ اعداد و شمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلقِ خدا کی ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔پنجاب اسمبلی، 2 اجلاس، بجٹ پیش، اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ محکمہ قانون کے ماتحت، 3 آرڈیننسز جاری، اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدودحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے، بجٹ میں بھی محروم معاشی طبقے کی فلاح پر فوکس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے لیے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے، جس سے صوبے کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹیکس فری اور ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوش حالی کا روڈ میپ ہے۔



  تازہ ترین   
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر