اجلاس طلب کرلیا جائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، بشارت راجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جب اسمبلی اجلاس طلب کرلیا جائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا۔پنجاب اسمبلی کے باہر اسپیکر پرویز الہٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر کے کل کے تینوں اقدامات غیرآئینی ہیں، اگر ان کا آرڈر آف سیکوئنس دیکھیں تو تینوں غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس طلب ہوچکا تھا اس کے بعد آرڈیننس جاری کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ غیرقانونی، غیرآئینی طور پر پنجاب کے معاملات چلائے جارہے ہیں، اس میں اگر کسی کا حرج ہو رہا ہے تو وہ پنجاب کے عوام کا ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر اسمبلی کا اسٹاف موجود نہیں، آج بجٹ پیش ہوگیا ہے اس پر کٹ موشن آنی ہے، وہ کس نے پیش کرنی ہے؟رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر سے کہا ہے ہم زیادہ دیر تک اس صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں، پسپائی حکومت نے اختیار کی ہے۔ ان کے پاس اسٹاف ہے نہ قانونی جواز ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر