پاکستان سری لنکا کے راستے پر نکل گیا ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی، ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کرپٹ بیٹا ڈھونگ انتخاب سے پنجاب میں اقتدارپرقابض ہوا، پاکستان کاسب سے زیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زد میں ہے، لوگ مشکلات کا شکار ہیں،کسانوں کی فصلیں بھی خطرے سے دوچار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کا سمندر دیکھ کر ان کی ’کانپیں ٹانگنا‘ شروع ہوگئی تھیں، انھوں نے دو ماہ میں جتنی مہنگائی کی ہم نے ساڑھےتین سالوں میں نہیں کی، بجلی، پیٹرول غائب ہیں، روپیہ بھی گر رہا ہے، ملک تیزی سے آگے جارہا تھا چوروں نے سازش کرکے ہماری حکومت گرائی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت مزید بڑھنی ہے، ہمیں صاف و شفاف الیکشن چاہئیں،الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کراسکتا، شہباز شریف کی جتنی بھی ڈیولپمنٹ تھی وہ اشتہاروں میں تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی دو سال میں وہ ترقی ہوئی تھی جو 30 سال میں نہیں ہوئی تھی،ٹیکس وصولی ریکارڈ تھی، فصلیں ریکارڈ تھیں، ملک تیزی سے آگے جارہا تھا، ہماری برآمدات 10 فیصد گرگئیں، ترسیلات زر بھی گر گئی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے راستے پر نکل گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) شہباز شریف اور اس کے بیٹوں کی کرپشن کی تحقیقات کر رہا تھا، صحافیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، میڈیا ہاؤسز کو دھمکیاں مل رہی ہیں، خود مجھ پر 8 ایف آئی آرز کٹی ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر