سری لنکن سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے اضافی چھٹی کرکے فصلیں اگانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معاشی مشکلات کے شکار ملک سری لنکا نے سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اشیائے خورونوش کی قلت دور کرنے کے لیے اپنے گھروں میں فصلیں اگائیں۔سری لنکا کو درپیش معاشی بحران کی وجہ سے متعدد اشیائے خورونوش کی قلت ہوگئی ہے، ایندھن اور ادویات دستیاب نہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث عوام کے لیے خوراک کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔سری لنکن کابینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سرکاری ملازمین کو ہر جمعے ایک اضافی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کاروباری ہفتے میں ایک اضافی چھٹی سے سرکاری ملازمین کو اپنے گھروں کے احاطے میں زرعی کام کرنے میں مدد مل سکے گی۔بیان کے مطابق یہ اضافی چھٹی مستقبل قریب میں خوراک کی قلت کا حل ثابت ہوگی جبکہ اس سے ایندھن کی کھپت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔اقوام متحدہ نے کچھ دن پہلے خبردار کیا تھا کہ سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور 2 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں ہر 5 میں سے 4 افراد کو کم از کم ایک وقت کا کھانا چھوڑنا پڑسکتا ہے۔اب سری لنکن حکومت کے منصوبے کے تحت اگلے 3 ماہ تک سرکاری ملازمین کو ہر جمعے اضافی چھٹی دی جائے گی جس کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی، مگر اس فیصلے کا اطلاق ضروری سروسز کے عملے پر نہیں ہوگا۔حکومت نے یہ بھی کہا کہ کہ سرکاری شعبوں کے 15 لاکھ ملازمین میں سے جو افراد بیرون ملک جاکر روزگار تلاش کرنا چاہتے ہیں، انہیں 5 سال کی بغیر تنخواہ کی چھٹیاں دی جائیں گی، جس دوران ان کی پنشن اور سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی۔اس فیصلے کا مقصد بظاہر ترسیلات زر میں اضافہ کرنا ہے کیونکہ سری لنکا کو درآمدات کے لیے ڈالرز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالرز کے غیرملکی قرضوں کے باعث دیوالیہ ہوگیا تھا اور اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر