پولنگ افسران پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کوئی دباؤ خاطر میں نہ لائیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ پولنگ افسران کو انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانےکے لیے ہرممکن کوشش کرنےکی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانےکی ہرممکن کوشش کریں۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ الیکشن اور پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا بھی حکم دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر