بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب کا شاہی اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔شاہی دیوان کے مطابق امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔صدر بائیڈن اپنے اس دورے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ بھی کریں گے۔دوسری جانب سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن کے دورے میں اسرائیل،مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔امریکی صدر اسرائیل، بھارت، اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
مغربی کنارے میں جوبائیڈن فلسطینی صدر محمودعباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر