مشرف کی واپسی کا فیصلہ ہم نہیں کرینگے، یہ فیصلے کہیں اور ہونگے،گیلانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ میں بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹرز نے اظہار خیال کیا ہے۔تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں، یہ پاکستان کسی کی چراگاہ نہیں ہے، آئین اور اداروں کو پامال کرنے والوں کو پاکستان آنےکی اجازت ہونی چاہیے لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے ، جو 8 ہفتےکے لیے باہر گئے ہیں انہیں بھی واپس آنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم نہیں کریں گے، یہ فیصلے کہیں اور ہوں گے، جب وہ باہر گئے تھے تو کیا آپ روک سکے تھے ؟ جب وہ آئیں گے تو کیا آپ روک سکیں گے؟یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نےکہہ دیا تھا کہ میں نے مشرف کو معاف کردیا، پرویزمشرف آنا چاہتےہیں تو یہ ان کا پاکستان اور ان کا گھر ہے، پرویزمشرف کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن سب کے ساتھ سلوک ایک جیسا ہونا چاہیے۔جے یو آئی کے سینیٹر غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف بیمار ہیں، وہ زندگی موت کی کشمکش میں ہیں، اس صورت حال میں ہم کہیں وہ پاکستان نہ آئیں اور رکاوٹ بنیں تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔سینیٹر غفور حیدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی علاج کے لیےگئے تھے، میں مشرف دور میں قید با مشقت کاٹ چکا ہوں، اب مشرف کی حالت غیر ہے ،ان کو واپس لایا جائے تو ہمیں مشکل پیدا نہیں کرنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر