نوازشریف نے پرویز مشرف پر اپنی سوچ کے مطابق بات کی: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق گفتگو کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز مشرف سے وہ رویہ نہیں اپنایا جائے گا جس کی کچھ لوگ توقع کرتے ہیں کہ ہمیں ان کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی طبیعت اور سوچ کے مطابق بات کی اور ہماری ان سے توقع بھی یہی تھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، مشرف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ ان کو واپس آجانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر