مونس کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔مونس الہیٰ کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اُن کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا تھا۔مونس الہیٰ کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کا مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نواز سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا اور ملزم مظہر عباس چپراسی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مونس الہیٰ اور دیگر کے خلاف 720 مِلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر