پنجاب: بجٹ آج پیش ہوگا یا نہیں؟ اسپیکر کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں کہ پنجاب کا بجٹ کل تو پیش نہ ہو سکا، آج پیش ہوگا یا نہیں؟ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو اسمبلی آنا پڑے گا، معافی مانگنا پڑے گی، سارے معاملات طے کریں گے تو بجٹ کا پروسیس چلے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور بیورو کریسی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس اسپیکر پرویز الہٰی کے بلانے پر پنجاب اسمبلی نہیں جائیں گے اور کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اس معاملے پر آئینی ماہرین سے رائے طلب کر لی ہے۔ن لیگ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، جس میں اسپیکر کو ہٹانے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسپیکر پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو ایوان میں لانے کی رولنگ دی تھی اور کہا تھا کہ دونوں نہیں آئیں گے تو بجٹ پیش نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عطاء اللّٰہ تارڑ کو بھی ایوان سے باہر نکال دیا تھا۔اپوزیشن کا مقدمات ختم کرنے کا مطالبہاس سے پہلے اپوزیشن نے صوبائی حکومت سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان پر مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر