ایلون مسک رواں ہفتے ٹوئٹر کے عملے سے پہلی ملاقات کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، ٹوئٹر ڈیل کے بعد رواں ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے عملے سے بات کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جنہوں نے رواں سال اپریل میں 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل کا آغاز کیا ہے، اس ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے ملازمین سے بات کریں گے۔یہ بات ذرائع نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال کی طرف سے عملے کو بھیجے گئے ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایلون مسک کی ٹوئٹر کے عملے کے ساتھ ملاقات جمعرات کے لیے شیڈول کی گئی ہے، اس ملاقات میں ایلون مسک ٹوئٹر کے ملازمین سے براہ راست سوالات کریں گے۔اس خبر کی ٹوئٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک اس ہفتے کمپنی کی آل ہینڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے وارننگ دی تھی کہ اگر کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر