انڈونیشیا سے پام آئل لیکر بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آگئی، انڈونیشیا سے پام آئل لے کر آج پہلا جہاز روانہ ہو گا۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو فوری پام آئل فراہم کرے گا۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا تھا، وفد کے انڈونیشیا کی وزارتِ تجارت سے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔وزیرِ صنعت و پیداوار مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کیے۔پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارتِ تجارت نے تمام امور تیزی سے نمٹائے۔اعلامیے کے مطابق خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان پہنچیں گے۔30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا ہوا پہلا بحری جہاز آج پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر