عمران خان تو ہمارا کام کر رہاہے، بغیر گولی چلائے ، پاکستانی عوام پاکستانی فوج کو پاکستان کے اندر گالی دے رہی ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں پاک فوج کیخلاف نفرتیں پیدا کرنے کا گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہےجبکہ ایسے میں پاکستان کے دشمن جشن منا رہے ہیں اور پاکستانی عوام کو فوج کیساتھ لڑتا دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہےجس میںسابق بھارتی میجرگاروو آریا کہتا ہے کہ عمران خان تو ہمارا کام کر رہاہے ، بنا گولی چلائے ، بنا بھارت کی فنڈنگ کے ، بھارت کا ایک پیسہ نہیں لگا ، ، پاکستانی عوام پاکستانی فوج کو پاکستان کے اندر گالی دے رہی ہے-بھارتی تجزیہ گار ریٹائرڈ میجر نے کہا کہ ہم ہندوستان ہزار کروڑ روپے بھی خرچ کر لیتے تو پاکستان میں یہ نہیں کروا سکتے تھے ، ہماری فوج یا ایجنسیاں یہ نہیں کر وا سکتی تھیں کہ پاکستان کے اندر ایک عام آدمی اٹھ کر آرمی چیف اور فوج کو گالیاں دے ، جو آدمی گالیاں دلوا رہاہے ، وہ جو بندہ ہے اس کے خلاف انڈیاہے ؟ ارے عمران خان توہمارا سب سے اچھا دوست ہے ۔بھارتی میڈیا پر ہر وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے میجر گورو آریہ کے خیال میں عمران خان بھارت کا بہترین دوست ہے کیونکہ اس شخص کی وجہ سے پاکستان کے اندر پاکستان کی فوج کے خلاف گالی گلوچ ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر