ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے۔ کسان کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپے کردی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردی اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی اور کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، اس کے ساتھ دالوں اور آلو کی پیداوار بھی بڑھی تھی۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، جو حکم واشنگٹن سے آئے گا وہ ہی ماننا ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم درآمد متاثر ہوئی اور اسی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک قحط سالی کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے انتخابات جیتنا چاہتےہیں، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر