تائیوان کی علیحدگی روکنےکیلئے آخری حد تک جائینگے، چین کا امریکا کو دو ٹوک پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چینی وزیر دفاع وی فینگ ہی نے امریکا کو خبردارکیا ہےکہ چین تائیوان کی علیحدگی روکنےکے لیے آخری حد تک جائےگا۔سنگاپور میں ہونے والی شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیردفاع نے امریکا کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی مسلح افواج کے عزم اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے، چین کو منقسم کرنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت کرنے والوں کا اچھا انجام نہیں ہوگا۔وی فینگ ہی کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت روکے اور چین کے مفادات کو نقصانات پہنچانا بند کرے۔خیال رہےکہ چینی وزیر دفاع کا بیان سنگاپور میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، اس سے قبل امریکا نے چین پر تائیوان کے نزدیک اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والی فوجی سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر