کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: بلاول نے پارلیمان میں معاملہ اٹھانے کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملہ اٹھانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کابل میں افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔پی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ تمام فیصلے پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہیئیں۔بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اورپارلیمان میں معاملہ اٹھانےکیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی جس میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر