کراچی: رات میں پھوار پڑنے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رات کے اوقات میں پھوار پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔اُدھر محکمۂ موسمیات نے خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبۂ خیبر پختون خوا کے بلائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں مطلع گرد آلود اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور مختلف علاقوں میں مطلع گرد آلود اور موسم گرم رہے گا۔وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجۂ حرارت 10، قلات میں 13، لسبیلہ، خضدار، گوادر میں 24، جیوانی میں 25، سبی میں 27، ژوب میں 28 اور اوستہ محمد میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، آج بعد دوپہر یا شام کوہلو، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج دالبندین، لسبیلہ اور پنجگور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سبی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر