عامر لیاقت نے مرنے کے بعد دنیا کو کونسا گانا سُنوانے کی خواہش کی تھی؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی شوبز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کو حیرانی میں مبتلا کر رکھاہے۔9 جون بروز جمعرات عامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ کیا۔ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے، اس پروگرام میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دُنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا ’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘ لازمی گا لینا۔اُنہوں نے کہا کہ ’اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔‘عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ’میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دُنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا’۔یاد رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر