شوکت ترین نے 20 ہزار ارب قرض لینے کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور ڈالر 115 سے 189 پر لے گئے۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر