مفتاح اسماعیل خودکہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کےقریب ہے، شاہ محمود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ مفتاح اسماعیل کا اکنامک سروے ہمارے دور کی معیشت کی تعریف کر رہا ہے، وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے۔ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانےکی بات کر رہے ہیں، بلاول کہتے تھے یہ پی ٹی آئی ایم ایف ہیں، آپ تو نہیں ہیں، تو آئی ایم ایف کو مسترد کردو، ان کا مقصد نیب کو ختم کرنا تھا کردیا، میثاق معیشت یہ کس سے کرنا چاہتےہیں؟ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے سرکاری امیدواروں نے 14 سیٹوں پر کامیابی کا ابھی سے دعویٰ کردیا ہے، ایسی صورت حال میں عام انتخابات کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔انہوں نےکہا کہ مشاورت اور دوستوں کے اتفاق رائے سے زین قریشی کو ٹکٹ دیا، ہم یہ الیکشن اس وقت لڑ رہےہیں جب حکومت ہمارے خلاف ہے، آج پارٹی پرمشکل وقت ہے ہم نے خود کو آزمائش کے لیے پیش کیا ہے، ہم میدان میں اتر کر فرسودہ نظام کو بدلنا چاہتےہیں، الیکشن سے پہلے ہی سرکاری امیدوار فنڈز کا اعلان کر رہے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں لیکن سرکاری امیدوار کے خلاف حریفوں کا نقطہ نظر نہیں سنا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں، سراج الحق ہمارے ووٹوں پر سینیٹر منتخب ہوئے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انتظار فرمائیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر