مغربی بنگال: توہین رسالتﷺ کے خلاف آج بھی احتجاج اور تشدد

کولکاتا(نیشنل ٹائمز)مغربی بنگال کے ہوڑہ کے پنچالا بازار میں ہفتہ کی صبح ایک بار پھر پولس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پھر پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔مظاہرین بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے متنازعہ بیان پر احتجاج کر رہے تھے۔ شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ جمعہ کو بھی سینکڑوں مظاہرین نے مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا۔دوسری طرف، احتیاطی اقدام کے طور پر، ریاستی حکومت نے جمعہ کی شام ہوڑہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیر (13 جون 2022) کی صبح 6 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وائس کال اور ایس ایم ایس سروسز جاری رہیں گی۔ حکام نے بتایا کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور پولیس نے ہوڑہ کے سلاپ اور اولوبیڑیا میں بند سڑکوں کو کھول دیا ہے۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھولا گڑھ، پنچلا اور اولوبیڑیا میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب انہوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کو کھولنے کی کوشش کی۔ایک مظاہرہ کرنے والے نے کہا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ریمارکس پر بی جے پی کے دو لیڈروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔

دھولا گڑھ اور پنچلا میں بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ جہاں مظاہرین نے جوابی پتھراؤ کیا جس سے قریب کھڑی کاروں کو نقصان پہنچامظاہرین نے پنچالا اور دھولا گڑھ میں سڑکوں پر ٹائروں کو نذر آتش کیا، جبکہ اولوبیڑیا میں ایک پولیس بوتھ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔جنوب مشرقی ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین نے پھولیشور اور چنگیل اسٹیشنوں کے درمیان دوپہر 1:22 بجے ہوڑہ-کھڑگپور سیکشن پر پٹریوں کو روک دیا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر