بھارتی نیوز چینل پر اچانک نعتِ رسولؐ چل پڑی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز دی جارہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوتا ہے اور پھر ’نعتِ نبیﷺ‘ چلنے لگتی ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ چلائی۔اس وقت پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چلی۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر