ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ آج 5 حج پروازوں سے 1500 سے زائد عازمینِ حج مدینہ پہنچائے جائیں گے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عازمینِ حج کو مدینہ میں 8 روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے، حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، مدینہ ایئر پورٹ پر مذہبی امور کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کررہا ہے، جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16جون کو اترے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت سعودی ایئر پورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہیں۔مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پولیس، 1122 اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں، شعبہ گمشدگی، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ، مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر اسٹاف کے ذمے ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر