بھارت میں توہین رسالتؐ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں پر بدترین تشدد، کئی گرفتار

کانپور،نئی دہلی،دیوبند(نیشنل ٹائمز) بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ؐ کے گستاخانہ بیانات پر نوپورشرما اور نوین کمار کے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی،مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب اتحاد علماء ہندنے وزیر اعظم نریندر مودی سے آنحضورؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی ترجمان نو پور شرما اور نوین جندا ل کو گرفتار کرکے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے بی جے پی رہنماؤں نوپور شرما اور نوین کے خلاف مقدمہ دو ہفتے بعد درج کیا ہے، گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ تھا، اور بھارتی پولیس کو رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔واقعے کے خلاف اترپردیش کے ضلع کانپور میں شدید احتجاج دیکھا گیا اور ہڑتال کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کے واقعات سامنے آئے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس معاملے پر روایتی انداز میں مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور کسی بھی قسم کی معذرت سے گریز کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد علماء ہند کے قومی صدر مولانا قاری مصطفی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نو پور شرما اور نوین جندل نے حضرت محمد مصطفی ؐ کی شان میں گستاخی کی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گاکیونکہ ان کے اس عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مولانا قار ی مصطفی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پھانسی سے کم سزا نہیں ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر