ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے: وزیرِ اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کر دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا، جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ آقائے کریم ﷺ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہوئے اس قابلِ مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرار داد منظور کرے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قرار داد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقائے کریم ﷺ کی حرمت کے لیے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرونِ ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر