احمد عامر کی والد کی نماز جنازہ پڑھانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر کی والد کی نمازِ جنازہ پڑھانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ 10 جون کی شام عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی، بعدازاں ان کی تدفین بھی وہیں کی گئی۔تاہم عامر لیاقت کے بیٹے احمد نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کئی جذباتی مناظر دیکھے گئے جس میں دعا کے وقت احمد کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔احمد عامر کی نماز جنازہ پڑھائے جانے کی ویڈیو پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے جس کے بعد لندن میں مقیم ان کے صاحبزادے احمد عامر فوری طور پر پاکستان پہنچے تھے۔پولیس قانونی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میت کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی تھی لیکن عامر لیاقت کے دونوں بچوں دعا اور احمد نے پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا، اہلخانہ کے انکار کے باوجود پولیس نہ مانی جس پر مرحوم کے اہلخانہ نے مقامی عدالت سے رابطہ کیا، بعدازاں عدالت نے عامر لیاقت کی میت کا صرف بیرونی جائزہ لینے کا حکم دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر