پاکستان نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گفتگو میں توہین آمیز بیانات جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایسے بیانات کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر