افغانستان، توہین مذہب کے الزام میں معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار

کابل (نیشنل ٹائمز) توہین مذہب کے الزام میں افغان طالبان نے معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملکی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں قرآنی آیات کو مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کرنے کے جرم میں اجمل حقیقی اور انکے ساتھی غلام سخی کو گرفتار کیا گیا۔ ماڈل کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علمائ� سے معافی مانگ رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان نے اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کی اجازت نہیں‘۔واضح رہے کہ اجمل حقیقی افغانوں میں اپنے فیشن شوز یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کے لئے مشہور ہیں۔دوسری جانب بھارتی پولیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز بیانات اور مسلم مخالف نفرت پھیلانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور معطل ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندال پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے ، لوگوں کو نفرت پر اکسانیاور انہیں تقسیم کرنے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے مسلم کش واقعات اور نفرت انگیزی کے تسلسل میں بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر