شاہراہوں، بندرگاہوں کیلئے 202 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی بجٹ میں شاہراہوں اور بندرگاہوں کے لئے 202 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ عوام کو مواصلات کی سہولت فراہم کرنے سے صنعت و تجارت کو ترقی ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مواصلات سے کسان کو منڈیوں تک رسائی ملتی ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہوتا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ہمارا طرۂ امتیاز رہا ہے کہ ہم نے موٹرویز شروع کیں اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج یہ موٹرویز لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی سرمایہ کاری کے علاوہ شاہراہوں کی تعمیر کے لیے غیر سرکاری سرمایہ بھی استعمال کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے شاہراہیں تعمیر کرنے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر