مسلح افواج کا مختلف ایریاز میں اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے مسلح افواج نے بڑے فیصلے کیے۔ جس کے تحت اس سال بھی بجٹ کی مد میں کسی اضافی فنڈ کی ڈیمانڈ نہیں کی،ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے مختلف ایریاز میں اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کردیا۔ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پی او ایل کی خصوصی بچت کے لیے تربیت اور انتظامی ضروریات کو کم کردیا گیا، عسکری ساز و سامان کی خریداری کے غیر ملکی معاہدوں کو مقامی کرنسی میں بدل دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری نقل وحرکت میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، کانفرنسوں اور دیگر اہم امور کے لیے آن لائن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عسکری ٹریننگ کے لیے دور دراز علاقوں کے بجائے لوکل ایریا میں ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت دفاع کے مطابق پاک فوج نے کورونا کی مد میں ملی رقم میں سے 5 ارب روپے بچا کرحکومت کو واپس کیے، پاک فوج نے پروکیورمنٹ کی مد میں بھی ملی رقم سے 3.4 ارب روپے بچا کر قومی خزانے میں دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر