روس کے زیر قبضہ یوکرین میں زیرحراست 3 غیر ملکی جنگجوؤں کو پھانسی کی سزا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس کے زیر قبضہ یوکرین میں زیرحراست تین غیرملکی جنگجوؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دو برطانوی اور ایک مراکش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندریجن ڈونیسک کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔رپورٹس کے مطابق روس کے زیر کنٹرول مشرقی یوکرین کی عدالت نے 28 سالہ برطانوی شہری ایڈن اسلن، 48 سالہ شان پنر اور مراکش کے براہیم سعودن کو دہشت گردی کے الزام میں مجرم قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق دونوں برطانوی شہریوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی فوج میں بحیثیت سپاہی خدمات انجام دے رہے تھےاس لیے جنگی قیدیوں سے متعلق جنیوا کنونشن کے تحت ہمیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ تاہم روس کے سرکاری میڈیا نے انہیں کرائے کے فوجی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اعلیٰ برطانوی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی فوری مذمت کی گئی۔رپورٹس کے مطابق ان تینوں مجرموں کو اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت ملے گا اور اگر اپیل منظور کر لی جاتی ہے تو انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید یا 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر