کانگریس لیڈر نے بی جے پی رہنماؤں کو شکاری کتوں سے تشبیہ دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر، سدارامیا نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو شکاری کتوں سے تشبیہ دی ہے۔بھارتی ریاست کرناٹکا کے سابق وزیراعلیٰ، کانگریس لیڈر سدارامیا کی جانب سے بی جے پی رہنماؤں کو شکاری کتے کہنے پر بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔سدارامیا کی جانب سے بی جے پی کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب میں کوئی بیان دیتا ہوں تو بی جے پی کے 25 شکاری کتے میرے خلاف بولنے لگ جاتے ہیں، مگر جب اُن میں سے کوئی ایک بیان دیتا ہے تو ہماری جماعت کا کوئی رہنما جواب نہیں دیتا سوائے میرے۔سدارامیا کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے رہنما بات نہیں کرتے، اسی لیے ہم نے اپنے دفاتر سے کتابیں تقسیم کی ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی جماعت اپنے حالیہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف دینے والے پیغامات پر بھارتی دیگر جماعتوں سمیت دنیا بھر میں ذ.لیل ہو رہی ہے۔اس سے قبل شیو سینا جماعت کے صدر اودھو ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ بی جے پی جماعت دنیا بھر میں بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔اودھو ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی کی ترجمان کے ایک بیان کے سبب بھارت کو عرب ممالک کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔یہ بھارت کے لیے بہت شرمندگی کی بات ہے، یہ جرم بی جے پی نے کیا ہے اور دنیا بھر میں پورا بھارت بدنام ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر