صبور علی اور علی انصاری ’وائٹننگ ڈرپ‘ لگوانے پر تنقید کی زد میں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی فنکار جوڑی، صبور علی اور علی انصاری رنگ گورا کرنے کے لیے ’وائٹننگ ڈرپ‘ لگوانے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔اداکارہ صبور علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی، اس پر کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اس ہفتے ہونے والی بہترین چیز۔‘اداکارہ کو اس اسٹوری میں ایک ڈرپ لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی ایک ساتھ ایک اور تصویر وائرل ہوئی، اس تصویر میں اس جوڑی کو ایک ساتھ یہ ڈرپ لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے صبور اور علی کو گورے ہونے کے لیے یہ ڈرپ لگوانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ناصرف اس پوسٹ پر فنکاروں کی ظاہری شکل و صورت پر تنقیدی تبصرے کیے بلکہ ساتھ میں اُنہیں گورے ہونے کا کلچر اپنانے پر بھی خوب سنائی۔دوسری جانب اگر اس ڈرپ برینڈ کے سوشل میڈیا پیج کو دیکھا جائے تو یہ ڈرپ ’وائٹننگ‘ نہیں بلکہ وٹامنز کی کمی پوری کرنے کے لیے لگائی جاتی ہے جسے آج تک متعدد فنکار لگوا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر