شمالی کوریا نے رواں سال میزائل تجربات پر 65 کروڑ ڈالر پھونک ڈالے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا نے رواں سال اب تک کیے گئے میزائل تجربات پر 65 کروڑ ڈالر (ایک کھرب 30 ارب 25 کروڑ 42 لاکھ 15 ہزار روپے) خرچ کیے۔جنوبی کوریا کے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم ملک کی پوری آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے کافی رہتی۔شمالی کوریا نے سال 2022 میں مختلف اقسام کے 18 میزائل تجربات کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔مئی کے دوران ملک کا پہلا کورونا کیس رپورٹ کیا گیا تھا جن کی تعداد اب تک 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، روسی صدرکوریا انسٹیٹیوٹ آف ڈیفنس انالیسس کی رپورٹ کے مطابق صدر کم جونگ اُن کی حکومت نے اس سال 33 میزائلوں کی تیاری اور آزمائشی تجربات پر 40 کروڑ سے 65 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کیے۔یہ رقم ملک میں سال بھر کی غذائی قلت پر قابو پانے یا پوری آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز دینے کے لیے کافی تھی۔خیال رہے کہ شمالی کوریا شدید غذائی قلت کا شکار ہے، کورونا وائرس سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن اور اس سے قبل بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ملک میں بحران ہے۔عالمی ادارہ صحت نے پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا میں کورونا کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر