عامر لیاقت کا انتقال، دانیہ ملک کی پوسٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف سیاست داں عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کی پوسٹ سامنے آگئی۔عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سابق شوہر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا تھا۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ دانیہ ملک بھی موجود تھیں۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر