چوہدری برادران کا حتمی فیصلوں کیلئے اہم ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات کے معاملے پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری وجاہت جلد ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے اختلافات کی بنا پر مسلم لیگ ق ایوانوں میں بھی تقسیم ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین کو اور پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی کو حاصل ہے۔چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی نے بھی خاندانی پارٹی کو خیر باد کہہ کر مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان سیاسی فاصلے سامنے آنے کے بعد اُن کے ہم خیال بھی تقسیم ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 5 اراکین اسمبلی موجود ہیں ان میں چوہدری سالک، طارق بشیر چیمہ اور بیگم فرخ خان چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ جبکہ چوہدری مونس اور چوہدری حسین الہٰی، چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں۔یہ تقسیم صوبائی اسمبلی پنجاب میں بھی ہے مگر یہاں چوہدری پرویز الہٰی کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ انہیں باؤ رضوان، عبداللّٰہ وڑائچ، سعادت نواز، ساجد بھٹی اور خدیجہ عمر فاروقی کی حمایت حاصل ہے۔طارق بشیر چیمہ گروپ کے ڈاکٹر افضل چوہدری شجاعت حسین کی حمایت کر رہے ہیں۔عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چوہدری خاندان میں اختلافات پیدا ہوئے تھے، مصالحت نہ ہوئی تو ایک دوسرے کو پارٹی سے نکالنے کی نوبت آسکتی ہے۔گجرات کے بڑے سیاسی خاندان میں دوریاں ختم کرانے کیلئے چوہدری خاندان کے پرانے رفقاء نے ایک بار پھر کوششیں تیز کردی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو چوہدری خاندان کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر