17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استحکام کا معاملہ حل ہوچکا ہے، 17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 سال کی کوتاہیوں کے اثرات ایک دن میں ختم نہیں ہوتے، ملک کے معاملات کو درست کرنے میں وقت چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی اور ان معاملات کو حل کرنا ہوگا، کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے۔شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 15 جون کے بعد لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے ہوگی جبکہ 30 جون تک امید ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے کے لگ بھگ ہوجائے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، عمران خان جواب دیں کہ وہ 4 سال کرتے کیا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن کے جتنے بھی کیسز ہیں نیب کے خاتمے کے بعد چلتے رہیں، ہمارے کیسز کا حال یہ ہے کہ کوئی پراسیکیوشن نہیں ہورہی۔خیال رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر