ایران نے ایٹمی تنصیبات میں عالمی ایجنسی کے کیمرے بند کردیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایران نے ایٹمی تنصیبات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کچھ مانٹیرنگ کیمرے بند کردیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ اقدام بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے ایران کی تین تنصیبات پر افزودہ یورینیم کی موجودگی پر خدشات کا اظہار کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ اس نے ایک نامعلوم جوہری مقام پر آن لائن افزودگی مانیٹر اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے فلو میٹر سسٹم کو بند کردیا ہے۔دوسری جانب امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے۔

 

 



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر