بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی BJP کیخلاف بول اُٹھیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کے گستاخانہ بیان پر دیگر بھارتی سیاسی جماعتیں بھی بول اُٹھیں۔بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی ریاست، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ، سیاسی جماعت شیو سینا کے صدر اودھو ٹھاکرے نے اپنے حالیہ بیان میں بی جے پی پر خوب تنقید کی ہے اور بی جے پی کو بھارتی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اودھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بی جے پی جماعت دنیا بھر میں بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔اودھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ترجمان کے ایک بیان کے سبب بھارت کو عرب ممالک کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے ، یہ بھارت کے لیے بہت شرمندگی کی بات ہے، یہ جرم بی جے پی نے کیا ہے اور دنیا بھر میں پورا بھارت بدنام ہو رہا ہے۔انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کے دوران بی جے پی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معیشت دن بہ دن گِر رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روپیہ نیچے جا رہا ہے اور ایسے میں بی جے پی مسلم مخالف بیانات اور کارروائیوں میں مصروف نظر آ رہی ہے۔اودھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب کے دوران بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور بی جے پی کو متعدد مسائل پر بار بار تنقید کا نشانہ بنایا۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر