عمران خان پاک فوج سے پھر رجوع کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ سے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج سے پھر رجوع کی کوشش کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت حواس باختہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین شکست خوردہ ہیں، ان کے پلے کچھ بھی نہیں، وہ پاک فوج سے پھر رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہوں، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کو کوئی گرفتار کرے گا۔مصدق ملک نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادیاُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حالیہ بیانات سے ان کی ذہنی کیفیت پر شک ہوتا ہے، 4 سال کا ملبہ آسانی سے صاف نہیں ہونے والا۔خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید 23، 22 سال سے ڈیڈ لائن دے رہے ہیں، اُن کی 45 دن کی ڈیڈ لائن بھی ماضی کی طرح کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں جلدی بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوگی۔ مشکل فیصلوں سے ہماری مقبولیت میں کمی آئی ہے، ان فیصلوں کے نتائج سے مقبولیت واپس آجائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں آئندہ 20 سے 25 دنوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، میری خواہش ہے پی ڈی ایم کا یہ اتحاد آئندہ الیکشن میں بھی ایڈجسٹمنٹ کرے۔ اتحادی حکومت کو مشاورت سے چلا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر