پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق عائد الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نیاسٹیبلشمنٹ سے متعلق عائد الزامات کی تردید کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوجائیں، مجھ سے منسوب شاہین صہبائی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی نے عمران خان کو چھوڑنے کا نہیں کہا، واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو شاہین صہبائی نے مجھ سے منسوب کی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کو چھوڑ کر شہبازشریف کی حکومت میں شامل ہوجائیں۔
دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے متعلق سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور قیادت پر الزامات سفید جھوٹ اور قابل مذمت ہے، ادارے کیخلاف بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے، ادارہ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر