کراچی تاجراتحاد نے رات ساڑھے8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی تاجر اتحاد نے حکومت کا رات ساڑھے8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا،چیئرمین کراچی تاجراتحاد کا کہنا ہےکہ حکومتی فیصلے سے کاروبار کو شدید نقصان ہوگا جبکہ بےروزگاری بھی بڑھےگی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے آئی پی پیز کو کنٹرول کیا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی تاجراتحاد نے حکومت کا رات ساڑھے8 بجے مارکیٹیں بند کرنےکا فیصلہ مسترد کردیا ہے، حکومت کے فیصلے سے تاجربرادری کو شدید نقصان ہوگا، مارکیٹیں بند ہونے سے بےروزگاری بڑھے گی۔
تاجروں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے آئی پی پیز کو کنٹرول کرے، لائن لاسز والے علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔یاد رہے جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کر لی گئی۔

ملک میں توانائی کی بچت کے اقدامات، بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر صوبوں نے اتفاق کیا۔

قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کر لیا۔ قبل ازیں تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے۔
حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے۔ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہو رہی ہے۔ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں۔ خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا لہذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر