ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے مسلم لیگ ق کو خیرباد کہہ دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے مسلم لیگ ق کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔
ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں، مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کے ساتھ کروں گا۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے مطابق ماضی کی حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دہائیوں کا ساتھ ختم کرتے ہوئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری برادران کے بچے بھی اس حوالے سے تقسیم ہیں۔ پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جبکہ چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الٰہی بھی اپنا سیاسی مستقبل مونس الٰہی کیساتھ دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت کا حصہ چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ن کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان سیاسی اختلافات تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے دوران سامنے آئے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے نے تحریک انصاف کی حمایت کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر